وزیر اعلی مریم نوازمیرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی کیلئے متحرک،خود انٹرویوز کئے

پیر 29 اپریل 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر اعلی مریم نواز اہم عہدوں پر میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتیاں یقینی بنانے کیلئے متحرک، کئی گھنٹوں تک مختلف عہدوں پر تعیناتی کیلئے امیدواران کے انٹرویوز کئے۔ہر عہدے کیلئے کم از کم تین امیدواران کے پینل کا انٹرویوکیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہاکہ فیورٹ ازم اور سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کیلئے اہم عہدوں پر تعیناتی کے عمل کی مانیٹرنگ خود کروں گی۔

پنجاب میں صرف اور صرف میرٹ پر تعیناتیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ گڈ گورننس کیلئے ''رائٹ پرسن اِن رائٹ پلیس'' کی پالیسی پر سختی سے عمل کرواں گی۔ نااہل اور کرپٹ افسران کی خیرنہیں، جو ڈیلیور کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔ گورننس میں بہتری کے نمایاں آثارنظر آنا شروع ہوچکے ہیں۔ہر محکمے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے ریگولر میٹنگز کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں