دینی مدارس کا وجود راحت دارین کا سبب ہے‘ مولانا قاری اعظم حسین

طلبہ حصول علم میں یکسوئی کے ساتھ تمام تر ذمہ داریوں کا احساس کریں‘ تقاریب سے خطاب

منگل 30 اپریل 2024 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام س کے مرکزی سالار وامیرلاہور اور ضلعی ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی نے مختلف مدارس میں تعلیمی سال نو کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ راحت دارین کا سبب ہے یہ برصغیر بالخصوص پاکستان کے مدارس کا اعزاز ہے اللہ کے فضل وکرم سے عوام الناس کے عملی تعاون سے دینی تعلیم میں وطن عزیز کو خود کفیل بنا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک سے اعلی دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلبہ پاکستان کا رخ کر تے ہیں حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ باہر سے آنے والے طلبہ کے لئے آئین وقانون کے تناظر میں آسانیاں پیدا کرے تاکہ پاکستان کو دنیا ئے عزت میں نمایاں مقام حاصل کرے انہوں نے طلبہ سے التجا کی حصول علم میں یکسوئی کے ساتھ تمام تر ذمہ داریوں کا احساس کریں وقت انتہائی قیمتی ہے جو وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے وہ دوبارہ ہاتھ نہیں آتا علم دین کو عمل اور آگے پھیلا نے کے جذبے کے ساتھ حاصل کریں مخلوق خدا اور مملکت خداداد پاکستان کی خدمت اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں غیر شرعی وغیرقانونی وغیراخلاقی امور سے خود بچیں اور وں کو بھی بجائیں ان شاء اللہ یہی طرز عمل کامیابی کا ضامن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں