گندم کی امپورٹ کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

گندم خریداری کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت ہے‘وزیر خوراک بلال یاسین

منگل 30 اپریل 2024 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم کی امپورٹ کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزیر خوراک نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری خوراک اور چاروں صوبائی سیکرٹری فوڈز اہم میٹنگ کررہے ہیں، آج جو ایشو بنا ہے وہ گندم کی امپورٹ کے باعث ہوا ہے، اس امپورٹ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اس کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری اپوزیشن لیڈر سے ملاقات ہوئی ہے، اس ایشو پر اپوزیشن لیڈر کی بھی تجاویز لی ہیں۔وزیر خوراک نے کہا کہ پنجاب میں دو کروڑ تئیس لاکھ ٹن گندم کاشت کی جاتی ہے، محکمہ خوراک دو ملین میٹرک ٹن کی خریداری کرتا ہے، ایک ملین میڑک ٹن خریداری پر 100ارب روپے کا قرض لینا پڑتا ہے، دو سیزن اگر گندم کو ذخیرہ کیا جائے تو اس پر 80 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم خریداری کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خوراک نے کہا کہ کسان اور کاشتکار کے ساتھ شہروں میں بھی حکومت کو برا بھلا کہا جارہا ہے، ہم گندم کی امپورٹ کی مذمت کرتے ہیں، یہ امپورٹ نہیں ہونی چاہئے تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں