کسان اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہے، حکومت گندم کے معاملے پر فیل ہو چکی ہی: احمد خان بھچر

منگل 30 اپریل 2024 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و رہنما سنی اتحاد کونسل ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ کسان اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہے، ٹک ٹاکر حکومت گندم والے مسئلے پر بالکل فیل ہوچکی ہے۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک گندم کے معاملے پر کوئی پالیسی نہیں دی، ہماری فارم 47 کی ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے صرف ٹک ٹاک پر زور رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور ممبرز کے علاوہ کسانوں کو بھی پکڑا جارہا ہے، دو دن ہوگئے ہیں ان کی پولیس اب کسانوں کے پیچھے ہے، کسانوں کی گندم باہر پڑی ہے اور پولیس گھروں میں گھس رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ان کو چاہیے تھا کہ حکومتی پالیسی بھی وضع کریں، دوسرا کام یہ کررہے ہیں کہ ہم بارڈر کھولیں گے، کے پی میں 6 لاکھ ٹن گندم کی گنجائش بنتی ہے، یہ بدنیت ہیں اور ان کی نیت میں کھوٹ ہے ،اس لیے یہ کسان سے دھوکہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ وزیراعظم ایک اور جھوٹ بول کر گئے ہیں، شہباز شریف نے کہا 18لاکھ میٹرک ٹن گندم پاسکو خریدے گی، پاسکو کو تو انہوں نے پیسے ہی جاری نہیں کیے، ان کو چاہیے پنجاب میں پاسکو کا دائرہ کار بڑھادیں، یہ اس لیے نہیں کرسکتے کہ ان کی نیت میں کھوٹ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں