صوبائی وزیر مواصلات کی زیر صدارت اجلاس،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تجاوزات کے خلاف فوری ایکشن کرنے کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت سی اینڈ ڈبلیو میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری موسی رضا، صوبہ بھر کے ایکسینز نے شرکت کی۔اجلاس میں شاہراہوں کے تعمیراتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تجاوزات کے خلاف فوری ایکشن کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کی شاہراہوں کے اردگرد قائم تجاوزات کو فوری ختم کروایا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حادثات سے بچاو کے لیے تمام شاہراہوں کے شولڈر کو چیک کیا جائے۔جن شاہراہوں کے شولڈز/ کنارے خراب ہیں ان کو فوری مرمت کی جائے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ پانچ ایکسپریس ویز کی تعمیر کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

شاہراہوں پر آنے والی اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اوورلوڈ گاڑیوں و ٹرکوں کو پکڑیں اور عوام کی آسانی کے لیے تمام شاہراہوں پر سائن بورڈ لگائیں جائیں جس کے لئے صوبائی وزیر کی جانب سے ایکسینز کو ٹاسک تفویض کئے گئے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ 139 ارب سے پانچ ایکسپریس ویز کا قیام اس حکومت کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ بحالی پلان اور شاہراہوں کے رائٹ آف وے کے لیے لینڈ ایکوائر کا کام شروع کیا جائے۔اجلاس میں خانقاں ڈوگراں، لیہ چیچہ وطنی، ناروال روڈ، وہاڑی ملتان، شجاع آباد فلائی اوور، خانیوال لودھراں، سمندری ساہیوال کے پروجیکٹس کے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں