زید بن مقصود نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

کمشنرلاہور زید بن مقصود کا محمد علی رندھاوا کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش

بدھ 1 مئی 2024 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) زید بن مقصود نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود پی اے ایس گریڈ 20کے سینئر آفیسر ہیں جو کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اس سے قبل سیکرٹری سروسز پنجاب کے عہدے پر فائز تھے۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے چوہدری محمد علی رندھاوا کو الوداعی شیلڈ پیش کی۔

چوہدری محمد علی رندھاوا نے کمشنرلاہور ڈویژن زید بن مقصودکے ساتھ کمشنر آفس کا رائونڈ کیا ۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور چوہدری محمد علی رندھاوا نے سکیورٹی سٹاف سے ملاقات کی۔ کمشنرلاہور ڈویژن زید بن مقصود نے چوہدری محمد علی رندھاوا کی لاہور کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں محمد علی رندھاوا نے کمشنر لاہور کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

محمد علی رندھاوا نے کمشنر لاہور کا چارج 28جنوری 2023کو سنبھالا تھا۔ انہیں کو ڈی جی ایل ڈی اے۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کے عہدے بھی تفویض کیے گئے۔ محمد علی رندھاوا کو چیئرمین لاہور بورڈ کی ذمہ داری بھی دی گئی، محمد علی رندھاوا نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل حکومتی اخراجات کے بغیر جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا۔انہوں نے حکومتی اخراجات کے بغیر مویشی منڈیاں لگوائیں۔

اربوں روپے کی بچت ہوئی، محمد علی رندھاوا نے بحثیت ڈی جی ایل ڈی اے ایک درجن کیقریب میگا پراجیکٹ کی تکمیل کی، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل اور ریکارڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے موبائیل ایپ لانچ کی۔انہوں نے بحثیت چیئرمین لاہور بورڈ(بائس)30روز میں امتحانات کی شفافیت کو مکمل قائم کیا۔ لاہور بورڈ امتحانات شفافیت کیلئی6ہزار5سو ہرائیویٹ نگرانوں کو ہٹا کر 98فیصد سرکاری عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں