وفاقی مشیر شبیر احمد عثمانی سے وفاقی سیکرٹری امور کشمیر جواد رفیق ملک کی ملاقات

بدھ 1 مئی 2024 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی میو سے وفاقی سیکرٹری امور کشمیر جواد رفیق ملک نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امور کشمیر اورگلگت بلتستان کونسل کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک نے وفاقی مشیر شبیر احمد عثمانی میو کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی مشیر شبیر احمد عثمانی میو نے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزد کشمیر اورگلگت بلتستان میں سفری سہولیات اور سیاحتی مقامات کی اپ گریڈیشن سے سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خواہش ہے کہ اس خطے کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام بنایا جائے۔شبیر احمد عثمانی نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کو پرموٹ کرنے اور وفاقی حکومت کی طرف سے دونوں حکومتوں کشمیر اور گلگت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں