سرائے مغل میں طالبعلم پر سکول ٹیچر کے تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘سارہ احمد

سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کمسن طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کرے

جمعرات 2 مئی 2024 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے سرائے مغل میں طالبعلم پر سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ سرائے مغل میں طالبعلم پر سکول ٹیچر کے تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، سکول ٹیچر نے ہیڈ ماسٹر کی موجودگی میں طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کمسن طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے کمسن طالبعلم کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں