پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعہ 3 مئی 2024 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،متعدد ایجنٹوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ ڈائریکٹر لاہور ریجن خالد عباس کی قیادت میں آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایجنٹوں کیخلاف آپریشن لاہور ریجن قصور اور شیخوپورہ میں جاری ہے ۔ لاہور میں گارڈن ٹائون ، شادمان اور شاہدرہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر سے متعدد ایجنٹوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ محکمہ بلدیہ کا عملہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر رکھے ایجنٹوں کے دفاترمسمار کرنے لگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں