4لاکھ سے زائدپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ

16جون سے کمرشل پراپرٹیزکے ٹیکس نادہندگان کوجائیدادقرقی کے حتمی نوٹسزبھجوائے جائینگے

ہفتہ 14 جون 2025 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پنجاب میں4لاکھ سے زائدپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے لاہورکی30ہزارسمیت پنجاب کی1لاکھ بڑے ٹیکس ڈیفالٹرزکی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ 16جون سے کمرشل پراپرٹیزکے ٹیکس نادہندگان کوجائیدادقرقی کے حتمی نوٹسزبھجوائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایکسائزحکام پولیس کی مددسے جائیدادقرقی کیلئے کارروائیاں کریں گے،بتایا گیا ہے کہ باربارنوٹسزبھجوانے کے باوجودپراپرٹی ٹیکس ادانہیں کیاگیا۔مالی سال کے اختتام کی وجہ سے جائیدادقرقی کافیصلہ کیاگیا۔اس ضمن میں ڈی جی ایکسائزعمرشیرچٹھہ نے تمام سٹاف کی چھٹیاں بھی یکم جولائی تک منسوخ کردی ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ کمرشل وڈومیسٹک پراپرٹی مالکان سے ہرصورت میں واجبات وصول کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں