بیہودہ رقص کرنیوالی اداکارائوں پر تاحیات پابندی عائد کردینی چاہیے ‘پرویز رضا

جمعہ 30 نومبر 2018 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) سینئر اداکار پرویز رضا نے کہا ہے کہ بیہودہ ڈانس کرنے والی رقاصائیں اسٹیج ڈرامے کی ناجائز تجاوزات ہیں جس طرح حکومت ملک بھر میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کررہی ہے اسی طرح پنجاب حکومت کو ان رقاصائوں کو بھی فوری بین کردینا چاہیے جن کو حال ہی میں بے ہودہ رقص کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اور میرے سینئر ساتھیوں نے اسٹیج ڈرامے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں مگر اب اسٹیج ڈرامے کا حلیہ بیگاڑ کر اس کو ناچ گھر میں تبدیل کردیاگیا ہے اور نئے پاکستان میں ایسی تھیٹر شوبز سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جس میں فحاشی او ربے ہودگی اور زو معنی جملے بازی کے پہلو نکلتے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میںسمجھتا ہوں کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے فحاشی کو ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اس حوالے سے میں ان سے کہوں گا کہ بیہودہ ڈانس کرنے والی اداکارائوں کو ساری زندگی کیلئے نا اہل قراردیدیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں