پبلک کو تفریح کے ساتھ ساتھ ایک مثبت اور تعمیری میسج دینے کی ضرورت ہے، سویرا شیخ

وڈیو سونگز میں ماڈلنگ سے پذیرائی ملی اور پھر ڈراموں کی آفر ہونے لگی،خوبرواداکارہ وماڈل کی گفتگو

ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان شوبز انڈسٹری میںّ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر نام کمانا بہت مشکل کام ہے لیکن یہ مشکل کام کر دکھایا ہے خوبرو اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے جو ماڈلنگ کے بعد ڈراموں میں بھی کامیابی سے اپنا فنی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سویرا شیخ نے بتایا کہ انہوں نے 8 سال پہلے ماڈلنگ سے اپنے فنی کیریر کا آغاز کیا اور کم عرصے میں ہی اپنا نام بنا لیا جس کیلئے انہیں بہت محنت کرنا پڑی کیونکہ کامیابی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی. سویرا شیخ نے بتایا کہ انہیں وڈیو سونگز میں ماڈلنگ سے پذیرائی ملی اور پھر ڈراموں کی آفر ہونے لگی جس سے ان کے کیریر کو ایک نئی پہچان ملی. ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے کے موجودہ معیار سے مطمئن نہیں کیونکہ ہر طرف گھریلو لڑائی جھگڑے ہی موضوع ہیں ہمیں پبلک کو تفریح کے ساتھ ساتھ ایک مثبت اور تعمیری میسیج دینے کی ضرورت ہی. سویرا شیخ نے بتایا کہ مسقبل میں ان کے کئی اچھے پراجیکٹس آ رہے ہیں جو یقینی طور پر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں