اسٹیج ڈرامے میں بھی جدت اور اس کی سمت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ‘ نجم زیدی

میری اہلیہ کے لکھے ہوئے ڈراموں کو بعض رائٹرز اور ہدایتکار اپنے نام سے پیش کر رہے ہیں،کارروائی کرنے کا ارادہ ہے

پیر 9 دسمبر 2019 12:16

اسٹیج ڈرامے میں بھی جدت اور اس کی سمت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ‘ نجم زیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) نامور ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے کہا کہ آج کے اسٹیج ڈرامے میں بھی جدت اور اس کی سمت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک ہی طرز پر پیش کئے جانے والے ڈرامے زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتے، کچھ رائٹر زاور ہدایتکار میری اہلیہ کے لکھے ہوئے ڈراموں کو اپنے نام سے پیش کر رہے ہیں اور ہم ان کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم زیدگی نے کہا کہ کسی کے لکھے ہوئے ڈرامے کو اپنے نام سے پیش کرنے والوںکو شرم آنی چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف اخلاقی طو رپر بد دیانتی ہے بلکہ قانونی طو رپر غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹیج پر ہمیشہ چیلنجنگ کردار ادا کئے ہیں کیونکہ آسان کام تو ہر کوئی کر سکتا ہے ، مجھے موجودہ اسٹیج ڈرامے کی فکر لا حق ہے اور اگر ہم نے بہتری کے لئے فوری اقدامات نہ کئے تو کہیںفلم انڈسٹری کی طرح اسٹیج ڈرامہ بھی تباہی کا شکار نہ ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں