صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے زندگی میں پہلی ملاقات ہوگئی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کی اپنے حقیقی والد امام ربانی سے زندگی میں پہلی ملاقات ہوئی ہے ۔صاحبہ نے ماضی میں اپنے مختلف انٹرویوز میں اس بات کا ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے حقیقی والد کو کبھی نہیں دیکھا اور ان کی پرورش سوتیلے والد نے کی ۔اب حال ہی میں انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے زندگی میں پہلی ملاقات کے دوران بنائی گئی کچھ تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان تصاویر کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ میری اپنے والد سے رواں ماہ 11 مارچ کو زندگی میں پہلی بار ملاقات ہوئی اور اس ملاقات کی ویڈیو بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن میں نے ماضی میں اپنے کئی انٹرویوز میں یہ بتایا تھا کہ میں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا اس لیے سوچا کہ مداحوں کی بھی اپنے حقیقی والد سے ملاقات کروا دوں۔اداکارہ صاحبہ کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے ہے اور ان کی والدہ نشو بیگم اپنے دور کی فلموں کی مشہور اداکارہ تھیں۔ ملاقات میں والد اور بیٹی کو روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ صاحبہ اپنے والد سے شکوے شکایات بھی کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں