وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے پرعزم ہیں ‘ سعدیہ سہیل رانا

عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘ رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 14 اکتوبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے دیرینہ مسائل حل کرے گی اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پہلی بار عمران خان جیسی ایماندار قیادت اقتدار میں آئی ہے جو اللہ کی طرف سے ایک نعمت سے کم نہیں۔

اب قوم کو ملک میں خوشحالی اور ترقی نظر آ رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت سے جو کھلواڑ کیا اُس کو سدھارنے میں کچھ وقت درکار ہے ۔عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہترین ٹیم کا انتخاب کر کے قوم کے مستقبل کو اور بھی محفوظ کر دیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں