چین کے گرو مسٹر لی دا پنگ پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سینئر ڈایریکٹر مقرر

جمعرات 15 نومبر 2018 21:59

چین کے گرو مسٹر لی دا پنگ پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سینئر ڈایریکٹر مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) چین کے معروف کارپوریٹ گرو مسٹر لی دا پنگ پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سینئیر ڈایریکٹر مقرر ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں برانڈ ویلیو کے لحاظ سے نمبرون فرنچائز پشاور زلمی مینجمنٹ میں ایک اور بڑے نام کا اضافہ، چین کے معروف کارپوریٹ گرو مسٹر لی دا پنگ کو ٹیم کا سینئرڈائریکٹر مقرر کردیا گیا۔ مسٹر لی دا پنگ پاکستان میں بزنس اور کارپوریٹ کے حوالے سے بھی تجربہ رکھتے ہیں ۔ پشاور زلمی کے چیرمین مسٹر لی دا پنگ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے زلمی فیملی مزید مضبوط ہوئی ہے اور پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور سے قبل فرنچائز کی مینجمنٹ میں بہترین اضافہ ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں