جی سی یونیورسٹی شعبہ نباتیات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پلانٹ سائنسز پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز

بدھ 5 دسمبر 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) جی سی یونیورسٹی شعبہ نباتیات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پلانٹ سائنسز پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز۔ پہلے روز مقررین نے دنیا کو درپیش غذائی عدم تحفظ کے خطرے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

نامور بائیو سائنٹسٹ پروفیسر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،ڈین پروفیسر اسلام اللہ خان اور شعبہ نباتیات کے چیئرمین پروفیسر صفدر علی مرزا نے بھی خطاب کیا اور پلانٹ سائنسز کے شعبے میں جدید تحقیق پر روشنی ڈالی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قدرتی آفات اور قحط سے بچانے کے لئے سائنسدانوں کو حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا، سیلاب کے قدرتی ماحول پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا اور اس سے بچاؤ کے لئے آئندہ حکمت عملی بنانی ہوگی۔ اس موقع پر چائنہ کے ماہر نباتاتیات پروفیسر ڈاکٹر کن فنگ نے پودوں کے ارتقاء اور ان کے پانی کے ترسیل کے نظام پر تفصیلی گفتگو کی۔کانفرنس میں چائنہ، کینیڈا، نائجیریا، امریکہ اور جرمنی کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں