فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی باڈی آنے پر پہلی سہ ماہی میں ملنے والی 4لاکھ 70ہزا ر ڈالر کی گرانٹ روک لی

منگل 15 جنوری 2019 23:39

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی باڈی آنے پر پہلی سہ ماہی میں ملنے والی 4لاکھ 70ہزا ر ڈالر کی گرانٹ روک لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی باڈی آنے پر پاکستان کو پہلی سہ ماہی میں ملنے والی 4لاکھ 70ہزا ر ڈالر کی گرانٹ روک لی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیار رپوٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دسمبر میں ہوئے الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا جس پر فیفا نے پاکستان کو پہلی سہ ماہی کے میں 4لاکھ 70ہزا ر ڈالر ملنے والی گرانٹ روک لی ہے ۔پاکستان کی رکنیت پر فیصلہ فیفا کی ممبرز ایسوسی ایشن کمیٹی اگلے اجلاس میں کرے گی ۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی گرانٹ روک چکاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں