پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق جنرل مینجر میڈیا آغا محمد اکبر خان کو سپردِ خاک کردیا گیا

جمعرات مئی 00:24

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) سینئر سپورٹس جرنلسٹ لاہور پریس کلب کے لائف ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق جنرل مینجر میڈیا آغا محمد اکبر خان کو پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ انکی نماز جنازہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صحافیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ ، پاکستان ہاکی فیڈریشن، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس پنجاب کے عہدے داروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

آغا محمد اکبر خان گردوں اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے چند ماہ قبل انہوں نے جگر کا ٹرانسپلانٹ بھی کرایا تھا تاہم وہ مکمل طور پر شفا یاب نہ ہوسکے تھے۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنرل مینجر میڈیا بھی رہے جبکہ اس کے علاوہ انگریزی اخبار دی نیشن میگزینز اور سپورٹس ہیڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments