وقاریونس سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے باوٴلنگ کوچ وقار یونس 27 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔وقار یونس کو اپنی بیٹی کی گریجویشن ڈگری کی تقریب میں شرکت کے لیے سڈنی جانا ہے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:32

وقاریونس سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باوٴلنگ کوچ وقار یونس 27 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کو اپنی بیٹی کی گریجویشن ڈگری کی تقریب میں شرکت کے لیے سڈنی جانا ہے۔

وقار یونس دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کراچی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

وقار یونس نے باوٴلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی مصروفیت کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں