ٹی ٹوئنٹی سیریز، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24، دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا

منگل 21 جنوری 2020 14:22

ٹی ٹوئنٹی سیریز، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جمعرات 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔بنگلہ دیش ٹیم جمعرات کو 3 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریگی، بعد ازاں مہمان ٹیم کے کپتان محموداللہ اور بابراعظم ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش انٹیلی جنس کے افسران بھی موجود ہوں گے،صدر بنگلہ دیش بورڈ ناظم الحسن 23 جنوری کی رات لاہور پہنچیں گے جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ اکرم خان اور چیف سلیکٹر منہاج العابدین بھی ٹیم کے ہمراہ آئیں گے۔

واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24، دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔خیال رہے قومی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔پی سی بی نے محمد عامر، فخر زمان اور حارث سہیل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں