ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں میچ کل ہو گا

منگل 25 فروری 2020 19:59

ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں میچ کل ہو گا
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020ء میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز کل بروز بدھ کینبرا میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گی‘میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا‘17 روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں کٴْل 23 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ میزبان آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی ‘21 فروری سے شروع ہونیوالا ایونٹ 8 مارچ تک آسٹریلیا کے چار شہروں، سڈنی، پرتھ، کینبرا اور میلبرن میں کھیلا جائے گا‘ قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے‘ گروپ بی میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز ٹیمیں شامل ہیں‘قومی خواتین کرکٹ ٹیم آج اپنا پہلا میچ کھیلنے کے بعد 28 فروری کو اسی میدان پر انگلینڈ کیخلاف میچ کھیلے گی، جس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم سڈنی روانہ ہوجائے گی جہاں وہ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی‘ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ رینکنگ میں پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں