قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

پی سی بی کی 187 کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دستخط کرنے کی تصدیق

منگل 27 اکتوبر 2020 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ون ڈے میچزآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

دورہ جنوبی افریقہ ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر،اکتوبر میں شیڈول تھا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے جانے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ زمبابوے کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچزکی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 20-2021 کے لیے 187 کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دستخط کرنے کی تصدیق کردی تھی۔پی سی بی کے مطابق سیزن 20-2021 کے کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ، میچ فیس، ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم کا حصہ رقم کا حصہ ملے گا۔ بارہ ماہ پر مشتمل ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 40 ہزار سے لے کر ایک لاکھ 50 ہزارروپے ماہوار وظیفہ ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں