گرین شرٹس کی جیت قوم کی دعائوں کا ثمر ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہارا کر تاریخ رقم کر دی،پاکستان ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

پیر 25 اکتوبر 2021 12:26

گرین شرٹس کی جیت قوم کی دعائوں کا ثمر ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کی جیت قوم کی دعائوں کا ثمر ہے ،پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم اورپوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،بابر اعظم نے بطور کپتان بہتر حکمت عملی سے پاکستان کو میچ میں کامیابی دلوائی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ روایتی حریف کو شکست دے کر کرکٹ ٹیم نے جوان حوصلوں کا ثبوت دیا،شاہین آفر ید ی،حسن علی اور شاداب سمیت ہر کھلاڑی قو م کا ہیرو ہے،پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے دعائیں کر تی رہی جو رنگ لا ئیں ۔ انہو ں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی،بابر اعظم اور محمد رضوان نے تاریخ رقم کر دی جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں