پی سی بی کا کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار

پیر 8 اگست 2022 14:56

پی سی بی کا کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔بی سی بی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش ارشد ندیم، ہمیں آپ کے ریکارڈ تھرو اور گولڈ میڈل پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔

رواں سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہے۔ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جبکہ دوسرے ایشین بن گئے ہیں، تائیوان کے چاؤ سن چینگ نے 2017 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں