لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 23 اپریل 2019 11:35

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت فیصل آباد ، ملتان سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیرآباد اور سبی ڈویژن ،پنجاب،اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کل بدھ کوکہیں کہیں جبکہ سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائیںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ مو سمیت کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے، ماہرین موسمیات نے اس دوران کسانوں کو ا حتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ہ میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اسلام آباداور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوںآندھی اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ،دروش اور میرکھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکادڑ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد46،دادو اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت لاہور, فیصل آباد ، سرگودھا38 ملتان 40 کراچی 35 کوئٹہ 30پشاور36 اسلام آباد 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں