لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 25 جون 2019 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع گوجرانولہ ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز گرد آ لو دہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ،گوجرانوالہ سمیت چند مقامات پر تیزگردآلودہوائو ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ بارش کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں نما یاں کمی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں