کوئی راستہ بند کرسکتا ہے نہ دھمکی دے کر کہیں آنے جانے سے روک سکتا ہے،ریحام خان

عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائوں گی،عالمی سطح پر پختونوں سے متعلق پایا جانے والا امیج تبدیل کرنا ہوگا، تقریب سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 18:29

کوئی راستہ بند کرسکتا ہے نہ دھمکی دے کر کہیں آنے جانے سے روک سکتا ہے،ریحام خان
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ریحام فائونڈیشن کی سربراہ اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ان پر سرکٹ ہائوس کے دروازے بند کرنے والے جان لیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ان کیلئے اپنے گھروں کے دروزے کھول دیئے ہیں کوئی میرے لئے راستہ بند کرسکتا ہے نہ دھمکی دے کر کہیں آنے جانے سے روک سکتا ہے کیونکہ میں پختون ہوں اور پختون صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں وہ کسی سے نہیں ڈرتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے مروت سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ریحام خان نے کہا کہ کوئی فون یا ٹیکسٹ میسج پر ان کی آواز نہیں دبا سکتا وہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ، لکی، تورغر، چترال یا جہاں بھی جائیں گی عوام کے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گی وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ پچھلے چار سال سے یہاں کیا ہورہا ہے صحافی خطرے سے دوچار ہیں وزراء کے خلاف لکھنے والوں پر قاتلانہ حملے ہورہے ہیں پختون بار بار دھوکہ نہیں کھاتے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سیاستدانوں کیلئے سڑکوں پر آتے وقت خود کو درپیش پانی اور روزگار کی کمی جیسے مسائل سے متعلق آواز اٹھائیں انہوں نے مروت قوم کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہاں پانی نہیں، سیمنٹ فیکٹری و صنعتیں ہونے کے باوجود روزگار نہیں، سی پیک کے ثمرات سے یہ علاقہ محروم ہے اور اچھے سپورٹس گرائونڈز موجود نہیںیہی وجہ ہے کہ یہاں خوشحالی نہیں لیکن لوگ پھر بھی صابر و شاکر ہیں اتنا صبر اور شکر ٹھیک نہیں عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے روشن مستقبل کے لئے آواز اٹھائیں ان کے جائز حقوق کے لئے میں ضرور ساتھ دوں گی ریحام خان نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پختونوں کی نئی نسل مزدوری نہ کرے وہ خوشحال ہوں اس کیلئے روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو ہنر مند بنانا ہوگا اور عالمی سطح پر پختونوں سے متعلق پایا جانے والا امیج تبدیل کرنا ہوگا انہوں نے علاقے میں عالمی سطح کے کھلاڑی پیدا کرنے کے لئے پروفیشنل سپورٹس کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دیگر حصوں کی طرح ریحام فائونڈیشن لکی مروت میں بھی مردوں اور خواتین کے لئے کمپیوٹر ایجوکیشن اور ہیلتھ سینٹر قائم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں