uلکی مروت‘ مندرہ خیل میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

qلکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت نذیر احمد خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ایک دبک مندرہ خیل میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایس ڈی ای او لکی قدیر شاہ اور اے ڈی ای او سپورٹس نثار محمد نے بھی سکول کے احاطے میں پودے لگائے۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام سکول کے شاہین یونٹ نے ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا تھا جس میں ہیڈ ماسٹر نجیب اللہ خان، سکائوٹ لیڈر جمشید اقبال، سی ٹی ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد اقبال خان، اساتذہ، پی ٹی سی ممبران، شاہین سکائوٹس اور طلبہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی ای او نذیر احمد خان نے کہا کہ درخت ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور ماحولیاتی مسائل و آلودگی پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں، اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ کو جنگلات کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کریں اور انہیں شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں