لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے، آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جنوری 2024 20:45

لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ
لکی مروت ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جنوری 2024ء) لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان، سپاہی محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین بھی شہید ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے، جن کی شناخت آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے ناموں سے ہوئی۔ ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملے کرنے میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں