اہداف کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشیش کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروء کار لائے جا رہے ہیں،ہشام انعام اللهخان

صحت کے شعبے میں کفایت شعاری، درپیش مسائل کے حل، ہسپتالوں کے حالات اور معاملات کو ٹھیک کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلے پوری طرح کوشاں ہیں،صوبائی وزیر صحت

بدھ 19 ستمبر 2018 18:52

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اہداف کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشیش کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروء کار لائے جا رہے ہیں اور انہوں نے وقت ضائع کئے بغیر پہلے دن سے کام شروع کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک سعادت خان کے قیادت میں اپنے رہائش گاہ پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے محکمہ صحت میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے، ہسپتالوں میں عوا م کو ریلیف دینے اور سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بڑھنے کے اقدامات کو خوش ائند قراد دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو خراج تحسین پیش کیا ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں جو اہداف دیئے ہیں ان کے حصول کے لئے جامع لائحہ عمل واضع کرتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ کام کاآغاز کیا ہے کیونکہ کم وقت میں زیادہ کام بھی ہمار ا نعرہ ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کفایت شعاری، درپیش مسائل کے حل، ہسپتالوں کے حالات اور معاملات کو ٹھیک کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لے وہ پوری طرح کوشاں ہیں او ر صحت انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں