لکی مروت، اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں اور سہولت کاروں سمیت تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

جمعہ 15 مئی 2020 15:56

لکی مروت، اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں اور سہولت کاروں سمیت تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) تھانہ تجوڑی پولیس کا مستی خیل اور خان خیل بھٹنی علاقوں میں مڈنائٹ ٹارگٹ آپریشن کے دوران قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں اور سہولت کاروں سمیت تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان غزنی خیل اور تجوڑی تھانہ جات کو بھی مطلوب تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالرف بابر قصرانی کی خصوصی ہدایات پر لکی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی نورنگ سرکل اقبال مہمند کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تجوڑی فرقان جاوید خان نے پولیس و ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف نفری کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر مستی خیل اور خان خیل بھٹنی علاقوں میں مڈ نائٹ ٹارگٹ اپریشن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئیدو مطلوب مجرمان اشتہاریوں وجاہت اللہ ولد ناصرخان سکنہ مستی اور آمیر ولدہاتھی خان سکنہ خانخیل بھٹنی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان تھانہ تجوڑی اور غزنی خیل پولیس کو قتل و اقدام کے مقدمات میں عرصہ دارز سے مطلوب تھے۔ ایک اور کارروائی کے دوران اشتہاریوں کے سہولت کار اور نامزد ملزم ممتاز ولد آلف خان سکنہ مستی خیل کو پولیس پارٹی نے نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اشتہاریوں سمیت تینون ملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوفیں ، دو عدد رآئفلز معہ میگزین اور ایمونیشن بھی برآمد کی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں