لکی مروت،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے حلال فوڈ اتھارٹی حکام کے ہمراہ مختلف بازاروں کے معائنے ،شیر فروشوں کو بھاری جرمانہ

جمعہ 3 جولائی 2020 18:33

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ مختلف بازاروں کے اچانک معائنے کے دوران شیر فروشوں کو بھاری جرمانہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب کو شکایات ملی تھیں کہ بازاروں میںغیر معیاری کھلادودھ اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں جس سے صحت کے مسائل بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ان شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان اور حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شیرفروشوں کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور ملاوٹی دودھ برآمد کرکے موقع پر ضائع کردیا جبکہ شیر فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے تاجروں کی طرف سے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا ،دکانوں میں سرکاری نرخنامہ چیک کیا اور تاجروں پر واضح کیا کہ من مانے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں