ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے لکی مروت پولیس فورس کی کمان سنبھال لی

ٹیم ورک پر یقین رکھتاہوں، افسران و اہلکاروں کو خلوص نیت، دیانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا،ضیاء الدین احمد

پیر 20 جون 2022 22:07

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد نے لکی مروت پولیس فورس کی کمان سنبھال لی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی میں واقع پولس لائنز پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ڈی پی او نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شفیق خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اسماعیل خان، ڈی ایس پی لکی اقبال مومند، ڈی ایس پی نورنگ مراد خان اور ایس ڈی پی او سب ڈویژن بیٹنی یاسین کمال خان بھی موجود تھے ، ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے دفتری عملے سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر کہا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں، ماتحت افسران و اہلکاروں کو خلوص نیت، دیانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا اور ڈسپلن اور فرائض کے معاملے میں کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں