لکی مروت ، زلزلے کے دوران کمرے کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق

جمعرات 23 جون 2022 00:02

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2022ء) ضلع لکی مروت کے دور دراز پہاڑی علاقے درہ پیزو میں زلزلے کے دوران کمرے کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات خیبر پختونخوا کے دیگر حصوں کی طرح ضلع لکی مروت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ خوف کے عالم سے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا، زلزلے کے نتیجے میں لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع پہاڑی علاقے درہ پیزو میں کمرے کی چھت گر گئی جس سے مقامی فٹ بال کھلاڑی کاشف عالم جاں بحق ہوگئے، مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں