ضلع لکی مروت کے طول وعرض میں موسلادھاربارش نے تباہی مچادی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جولائی 2015 11:16

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) ضلع لکی مروت کے طول وعرض میں موسلادھاربارش نے تباہی مچادی ،مختلف علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق درجنوں گھروں کی چھتیں گرنے سے کئی افرادزخمی ہوگئے ہیں ،جبکہ سیکڑوں گھروں کی چاردیواریاں گری ہیں،اطلاعات کے مطابق برساتی پانی درجنوں جانوروں کوبہاکرلے گیا،لنڈیواہ فیڈرکے دوکھمبے تیزپانی کابہاؤ برداشت نہ کرسکااورعلاقہ کرم پارتاریکی میں ڈوب گیاہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواکوپنجاب سے ملانے والی شاہراہ پرپانی کی وجہ سے رابطہ کٹ چکاہے۔اس موقع پرلکی مروت آرمی سنٹرکے جوانوں نے ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔جبکہ ڈپٹی کمشنرلکی مروت احسان اللہ خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی مختلف علاقوں کے دوروں پرہیں۔اوروہ آمدورفت کی بحالی ودیگرسیلاب زدگان کوسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں