لالہ موسیٰ، ٹڈی دل کے خطرہ کے پیش نظر ٹڈی دل کنٹرول کمیٹیاں قائم تشکیل

جمعرات 4 جون 2020 17:35

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ٹڈی دل کے خطرہ کے پیش نظر تینوں تحصیلوں میں موضع کی سطح پر ٹڈی دل کنٹرول کمیٹیاں قائم تشکیل دینے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، موضع کی سطح پر قائم یہ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر علاقہ میں ٹڈی دل کی موجودگی یا عدم موجودگی کی رپورٹ دینگی جبکہ حلقہ پٹواری اور محکمہ زراعت کا فیلڈ اسسٹنٹ ان رپورٹس کی تصدیق کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو، حکومت پنجاب کیطرف سے موصول ہونیوالے مراسلے کے مطابق بھارتی علاقہ سے داخل ہونیوالی ٹڈی دل کی بڑی تعداد کیوجہ سے پاکستانی علاقہ میں فصلوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ٹڈی دل کی موجودگی کے حوالے سے بروقت آگاہی اور اسکے تدارک کیلئے فوری اقدامات کیلئے موضع کی سطح پر ٹڈی دل کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہر موضع میں ٹڈی دل کنٹرول کمیٹی میں گاؤں کے نمبر دار سمیت تین کسان شامل ہونگے جن کی فوری ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز ان ممبران کے نام بمعہ رابطہ نمبر کی فہرستیں فوری فراہم کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا موضع لیول پر ٹڈی دل کنٹرول کمیٹی گاؤں میں ٹڈی دل کی موجودگی کی فوری اطلاع دیگی اور اسے ایپ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے گا ۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں