لالہ موسیٰ، آٹے کابحران شدت اختیارکرگیا،آٹے کا20کلو کاتھیلا 1250روپے میں فروخت ہونے لگا

جمعرات 4 جون 2020 17:35

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) لالہ موسیٰ میں آٹے کابحران شدت اختیارکرگیا،آٹے کا20کلو کاتھیلا 1250روپے اور من کی بوری 2ہزار سے 2200تک پہنچ گئی،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق نئی گندم آتے ہی گندم کابحران شدیدہوگیاہے،لالہ موسیٰ شہراور گردونواح میں سفیدپوش لوگ آٹاخریدنے کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں،ہول سیل میں فی من آٹے کی بوری 2ہزارروپے جبکہ پرچون میں 22سوروپے ہوگئی ہے جبکہ 20کلوآٹے کاتھیلا 1ہزار روپے سے 1250روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آٹے کے بحران پرقابوپانے کامطالبہ کیاہے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں