افسران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی ذات کو پس پشت ڈال کر کام کریں،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب

منگل 25 ستمبر 2018 23:45

لالہ موسیٰ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنی ذات کو پس پشت ڈال کر کام کریں، دوران ٹریننگ حاصل ہونیوالے تجربات سے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی طور پر کوشاں رہیں، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب جاوید محمود بھٹی ،ایڈیشنل سیکرٹری سعدیہ تحریم نے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ میں زیر تربیت سینئر افسران کے پرموشن کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،، ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ، ایم پی اے میاں اختر حیات، ڈائریکٹر خالد نذیر، شہزاد حمید و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے تربیتی کورس مکمل کرنیوالے افسران کو مبارکباد دی اور انہیں اسناد سے نوازا۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ جاوید محمود بھٹی نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی محکمانہ ترقیوں سے انکی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، افسران کی ترقی کیلئے اقدامات پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور انکی ٹیم کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اس سے قبل مہمانان خصوصی نے اکیڈمی کے سبزہ زار میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں