سرخپور روڈ کری شریف پرڈمپر نے موٹرسائکل سوار کچل دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:08

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سرخپور روڈ کری شریف پرڈمپر نے ٹکرسے موٹرسائکل سوار کچل کرایک اور چراغ گل کردیانوجوان ذیشان علی کا تعلق ٹانڈہ کے نواحی گاؤں کوٹلی بھگوان سے ہے۔

(جاری ہے)

اور محنت مزدوری کیلئے سیالکوٹ جارہا تھاکہ تیز رفتار ڈمپر نے کری شریف روڈ پر کچل دیاجس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ ڈمپر کے ٹائر گزرنے سے نوجوان کے جس کے سارے اعضاء باہر آگئے گزشتہ سال بھی ڈمپر کی ٹکر سے چار کے قریب افراد جانبحق ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں