لالہ موسیٰ، بیٹے کو جیل بھیجنے کا عدالتی حکم آنے پر باپ صدمہ سے چل بسا

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:30

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بیٹے کو جیل بھیجنے کا عدالتی حکم آنے پر باپ صدمہ سے چل بسا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں مدینہ سیداں کے رہائشی غلام فرید کیخلاف اسکی بیوی مریم ناصر نے سول جج عمر مختار چیمہ کی عدالت میں ساڑھے چار لاکھ روپے وصولی و خرچہ کا دعویٰ کر رکھا تھا جو ادا نہ کرنے پر عدالت نے ملزم غلام فرید کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا جس پر عدالت میں موجوداسکا60سالہ باپ محمد یوسف یہ سنتے ہی ہارٹ اٹیک ہونے پر صدمے سے چل بسا، جسے ریسیکو عملہ نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں