لالہ موسی،کنجاہ اور منگووال کے علاقہ میں مویشی چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار

منگل 23 اپریل 2019 17:53

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) کنجاہ اور منگووال کے علاقہ میں مویشی چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار ، لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گائیں اوربھینسیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے کنجاہ اور منگووال کے علاقہ میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ضلع گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے ملزمان پر مشتمل چار رکنی گینگ رات کے وقت دور دراز ڈیروں سے مویشی چوری کی وارداتیں کرتے جس کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر پولیس نے گینگ کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزمان عامر شہباز ، عامر شہزاد سکنائے چک نمبر 9ہربنس پورہ منڈی بہاؤالدین،عثمان علی سکنہ کنجاہڑی ،گجرات سجاد احمد سکنہ رنسیکے منڈی بہاؤالدین نے مویشی چوری کی 7 وارداتوں کا انکشاف کیا جن کے قبضہ سے 12قیمتی مویشی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ملزمان کو گرفتار کرکے مویشی برآمد کرنے پر ڈی پی او سید علی محسن اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں