اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر گجرات

منگل 21 جون 2022 21:10

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر گجرات کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شعبہ صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، سرکاری دفاتر میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے افسران کو واضع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات سننے کے موقع پر کیا، ڈپٹی کمشنر نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انکا دفتر شہریو ں کے لئے ہر وقت کھلا ہے، ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی بلا روک ٹوک انکے دفاتر تک رسائی ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو ہدایت کی کہ ادارے میں طبی سہولیات میں اضافہ کیلئے تمام وسائل اور توانائیاں صرف کی جائیں، ڈاکٹرز و طبی عملہ جذبہ خدمت کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں