ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ زمیندار ہائی اسکول گجرات کا اچانک دورہ

منگل 2 اپریل 2024 17:12

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار ہائی اسکول گجرات کا اچانک دورہ کیا اور وہاں جاری جماعت نہم کے لیے قائم کئے گئے امتحانی مرکز میں امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، طلبہ کو دیجانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت انکے بہتر مستقبل کے لئے صفائی و سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری میٹرک کے امتحانات میں پیپر مقررہ اوقات شروع ہوئے، جبکہ وقت پر ہی انکو ختم کیا جائےگا، طالبعلموں کی سیکیورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی، صاف پانی، واشرومز ، سیٹنگ بینچز سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو چیک کیا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں