گجرات پولیس کی اسلحہ،منشیات، پتنگ فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 3ملزمان گرفتار

منگل 2 اپریل 2024 17:14

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) گجرات پولیس نے اسلحہ،منشیات، پتنگ فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیاد ت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت گجرات پولیس کا اسلحہ،منشیات، پتنگ فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر جاوید کو پسٹل 30بور سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، دوسری کارروائی میں پولیس نے پکار 15پر رابری کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم عبدالغفار ساکن سرائے عالمگیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر شہزاد ساکن بیکنانوالہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں