طورخم پر پھنسے افغان شہریوں نے مساجد اور دکانوں میں پناہ لے لی

پیر 4 مئی 2020 19:30

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2020ء) وطن واپسی کے لئے طورخم بارڈر پر پھنسے ہوئے خواتین و بچوں سمیت افغان شہری عارضی طور پر مختلف مساجد، دکانوں اور ریل کی سرنگوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے 28 اپریل کو جذبہ خیرسگالی کے تحت 3915 افغان شہریو کو طورخم کے ذریعے ان کے ملک واپس جانے کی اجازت دی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق ہم وطن کی غیر اعلانیہ واپسی کا سن کر سینکڑوں افغان شہری وطن واپسی کی امید پر سرحدی گزر گاہ پہنچ گئے تاہم پاکستانی کام نے سرحد بند کر دی اور وہ وہیں پھنس گئے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں