لنڈی کوتل میں جعلی اور ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کو ختم کر کے تعلیم یافتہ نوجوان بھرتی کئے جائیں‘صدرفاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:16

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) لنڈی کوتل میں جعلی اور ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کو ختم کرکے تعلیم یا فتہ اور نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے انضمام کے بعد بھی اب نظام پرانے سسٹم سے چلایا جا رہا ہیں ڈی پی او سی سی پی او کو شکایا ت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان خیا لات کا اظہار ایف ایس او کے سابق صدر صدام حسین نے لنڈی کوتل پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے ڈی ایس پیز خاصہ دار فورس سے ریٹائر ڈ ہو گئے تھے اور دوبارہ وہ بطورے سپاہی خاصہ دار فورس میں بھرتی ہو ئے لیکن اب وہ پولیس میں ڈی ایس پیز بن گئے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہیں انہوں نے کہا کہ وہ انکو سمجھ ہی نہیں کے ڈی ایس پی کا عہدہ کتنا اہم ہیں بلکہ وہ پرانے طریقہ پر کام کر رہے ہیں ایف ایس او کے سابق صدر نے کہا کہ انکی نالائقی کی وجہ سے اب عوام انکے دفتر میں مسائل حل کرنے کیلئے نہیں جا تے اس لئے علاقے کے عوام میںبے چینی پیدا ہو گئی ہیں کہ وہ اپنا فریا د کس سے کریں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کالے فرسودہ قانون ایف سی آر کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کیا تھا تا کہ قبائلی عوام کے محرومیوں کا ازلہ ہو سکے لیکن ایف سی آر کے خاتمہ اور انضمام کے بعد حکومت قبائلی عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں کیونکہ خاصہ دار فورس سے ریٹائرد اہلکاروں کو پولیس میں ڈی ایس پیز کے عہدے دیئے گئے اور تمام اختیارات آن پڑھ اور نااہل اہلکاروں کو سونپ دئی گئی ہیں ایف ایس او کے سابق صدر صادم حسین نے کہا کہ اس حوالے سے سی سی پی او اور ڈی پی او سے ملاقات کرکے ان تمام صورتحال سے آگاہ کیا لیکن اسکے بعد بھی کوئی شنوائی نہیں۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں