لنڈیکوتل میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی تصدیق شروع

منگل 18 ستمبر 2018 22:04

لنڈیکوتل۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل میں مقامی انتظامیہ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد متعلقہ گاڑیوں کی تصدیق شروع کر دی اس سلسلے میں حمزہ بابا مزار کے قریب سپورٹس گراؤنڈ میں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر انتظامیہ کے سینئر محرر حاجی سلیم جا وید آفریدی اور اسسٹنٹ لائن آفیسر ابراہیم شینواری کی نگرانی میں لیویزفورس اور خاصہ دار فورس کے جوانوں نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد تصدیق کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے سرکاری زرائع کے مطابق اب تک 6000سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے جس کو ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کیاجائیگا.

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں