پاک افغان شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

منگل 15 جنوری 2019 20:00

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ سلطان خیل پاک افغان شاہراہ پر دوگاڑیوں کے درمیان خطرناک تصادم، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے اس حوالے سے ذرائع کا کہناہے کہ سلطان خیل پاک افغان شاہراہ پر تیزرفتار ڈمپر(ٹرک) اور آلٹو کار کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے ،واقع کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کی جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا جہاں انکو فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ہسپتال زرائع کا کہناہے حادثہ میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں