عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کر ینگے، اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران

منگل 15 جنوری 2019 20:13

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران اپنے آفس کے باہر عوام کے مسائل اور شکایات سنے اور ان کے مسائل حل کرانے کے فوری احکامات جاری کردیئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحصیل آفس میں عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کر ینگے خلاف ورزی کرنے والے سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا علاقے عوامی مسائل حل کرانا اولین ترجیح ہیں اور عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا ہماری زمہ دار ی ہیں انہوں نے علاقے کے عوام سے کہا کہ ہمارے دروازے آپ کے لئے دن رات کھلے رہے گی اور جو بھی شکایت اور مسئلہ ہو تو میرے ساتھ رابطہ کریں تحصیل آفس میں کسی اہلکار کی ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کر ینگے تمام سٹاف عوام کے ساتھ بہتر رویہ اور سلوک اپنائے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی علاقے کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں